فیصل آباد( نمائند ہ خصوصی ) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان مسلمانوں کی حقیقی ترجمانی کررہے ہیں،دنیا اسلاموفوبیا پر عمران خان کی بات سنتی ہے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے واضح کہا ہے پاکستان کوویڈ کے باوجود نمبر ون پوزیشن پر آچکا ،یہاں تعلیمی ادارے اوربازار کھلے رہے ہیں ، وزیراعظم کی دور رس سوچ اور حکمت عملی خصوصی طورپر سمارٹ لاک ڈائون کو پوری دنیا نے سراہا ہے ۔ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پوری ویکسین عطیات کے طور پرملی ہے ،اس حوالے سے واضح کردوں حکومت دو ارب ڈالر ویکسی نیشن پر خرچ کر چکی ہے ، نئے سال کے آغاز پر سب سے بڑی خوشخبری پنجاب میں ہیلتھ کارڈ ہے جو وزیراعظم کی طرف سے تحفہ ہے ، شریف فیملی نے عوام کے عمران خان علاج معالجہ پر کوئی توجہ نہیں دی، خود بیرون ملک علاج کرانے بھاگ جاتے ہیں۔عمران خان کی معیشت دوست پالیسیوں سے ایف بی آر نے ہدف سے 287ارب زائد ٹیکس اکٹھا کیا۔